ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپور میں کار اور بولیرو پیک آپ کی ٹکر؛ ہبلی کے چار میڈیکل طلبہ سمیت پانچ شدید زخمی

یلاپور میں کار اور بولیرو پیک آپ کی ٹکر؛ ہبلی کے چار میڈیکل طلبہ سمیت پانچ شدید زخمی

Wed, 03 Feb 2021 00:52:45    S.O. News Service

یلاپور 2 فروری (ایس او نیوز) تعلقہ کے آربیل نیشنل ہائی وے پر کار اور بولیرو پیک آپ وین کے درمیان ہوئی ٹکر میں کار پر سوار ہبلی میڈیکل کالج کے چار طلبہ شدید زخمی ہوگئے جن میں دو کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

حادثہ منگل شام کو اُس وقت پیش آیا جب کار پر سوارہبلی کالج کے  میڈیکل طلبہ کی ایک ٹیم سیاحت کے لئے گوا جارہی تھی کہ یلاپور کے آربیل ہائی وے  مخالف سمت سے آنے والی بولیرو سے ٹکرا گئی۔

زخمیوں کی شناخت چکوڑی کے شریاس ووٹگار،  ہبلی کی پوجا بھٹ،  رائچور کی پریتی شاستری،  کلبرگی سے امبیگا  تٹکلاّ اور پروین ڈی ایم کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ یہ لوگ ہبلی کیمس میڈیکل کالج  سے اُترکنڑا    ہوتے ہوئے گوا کی سیر کرنے جارہے تھے جس کے دوران حادثہ پیش آیا۔ تمام زخمیوں کو ہبلی کیمس روانہ کیا گیا ہے۔


Share: